پنڈ دادن خان: ترقی کی راہ میں رکاوٹیں اور ممکنہ حل
تحریر: چوہدری محمد احسان کھنڈوعہ پنڈ دادن خان تحصیل اپنی تاریخی، صنعتی اور زراعتی حیثیت کے باوجود آج بھی تقریبا بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ جہاں اس علاقے میں بے پناہ قدرتی وسائل موجود ہیں، وہیں ترقیاتی کاموں میں سست روی، ذرائع آمدورفت کی زبوں حالی، سیوریج سسٹم کا ناقص نظام، پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی، تعلیمی اداروں کے سفری مسائل، اور مقامی کسانوں کی مشکلات سرفہرست شامل ہیں۔ یہ تحصیل صنعتی لحاظ سے بھی نمایاں مقام رکھتی ہے، کیونکہ یہاں چند بڑے صنعتی ادارے روزگار کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ لکی سوڈا ایش پلانٹ کھیوڑہ روزگار کے حوالے سے اہم کردار ادا کر رہا ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ ڈنڈوت سیمنٹ اور غریب وال سیمنٹ فیکٹروں جیسے ادارے بھی مقامی افراد کو کسی نہ کسی حد تک ملازمتیں فراہم کرنے میں معاون کردار نبھا رہے ہیں۔ تاہم، یہ صنعتیں تحصیل بھر کے بےروزگار نوجوانوں کی تعداد کے مقابلے میں بہت کم افراد کو روزگار فراہم کر رہی ہیں۔ فیکٹریوں کے علاوہ اس تحصیل میں پلاسٹک آف پیرس، بلاکس اور دیگر چھوٹے پیمانے کی فیکٹریاں بھی قائم ہیں، جو مقامی سطح پر روزگار فراہم کر رہی ہیں۔ اگر حکومت اور سرمایہ...